اردو نیوز اپڈیٹس

جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سےنعمتیں چھین لی گئیں خطبہ حج

پاکستان نیوز پوائنٹ
مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی نے کہا کہ رب کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو۔ امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہنا تھا مسلمانوں کو کسی بھی مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، صبر والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔خطبہ حج میں امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا کہنا تھا توحید پر عمل درآمد ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں، جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں۔امام مسجد بنوی ﷺ کا خطبہ حج میں یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں، حجاج کرام نماز قائم کریں، اللہ تعالیٰ کے ذکر اور عبادات میں مصروف رہیں، ہر لمحہ مغفرت کی دعا کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، اے ایمان والو، اپنے رب کے ساتھ جڑے رہو، حج کے دوران کسی قسم کی لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہیے، کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے وحدت کونقصان پہنچے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے حالات پر رحم فرمائے ۔امام عبدالرحمان الحذیفی کا کہنا تھا حجاج کرام مناسک حج بہترین انداز میں ادا کریں، اللہ تعالیٰ ہی دعائیں قبول کرنے والا اور گناہوں کو معاف فرمانے والا ہے، اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال قبول فرمائے ، اور مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے۔لاکھوں حجاج کرام نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا، خطبہ حج میں مسلم دنیا کے مسائل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خطبہ حج کے بعد مسجد نمرہ میں نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

2 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

2 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

3 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

3 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

3 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

3 hours ago