اردو نیوز اپڈیٹس

جوہری پلانٹ سے تابکاری کا اخراج ایران اور خلیجی ممالک میں زندگی کا خاتمہ کردیگا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے بعد وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے خط میں بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب چوتھےحملےسے تابکاری اخراج کا خطرہ ظاہر کردیا۔وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بھی جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایرانی جوہری پاورپلانٹ سے تابکاری کا اخراج ہوا تو یہ نہ صرف ایران بلکہ خلیج تعاون کونسل کے ملکوں میں بھی زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔ایرانی وزیرخارجہ نے سوال کیا کہ کیا آپ کو یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پاورپلانٹ کے قریب جھڑپوں پر مغربی دنیا کا غم و غصہ یاد ہے؟انہوں نے کہا امریکا اور اسرائیل ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر اب تک 4 مرتبہ بم باری کر چکے ہیں، ایران کی پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے امریکا اسرائیل کے اصل مقاصد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے…

2 hours ago

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان…

2 hours ago

ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سستا پیٹرول کن شہریوں کو ملے گا؟ شزا فاطمہ نے شرائط بتادیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی…

2 hours ago

ٹرمپ کی نئی دھمکی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے…

2 hours ago

دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔ترجمان ایرانی…

2 hours ago