اردو نیوز اپڈیٹس

جھنگ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ مبینہ اغوا اور زیادتی کے بعد دم توڑ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
جھنگ : فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ مبینہ طور پر اغواء اور زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ میں ایک انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے. جہاں فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ مبینہ طور پر اغوا اور درندگی کا نشانہ بننے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔اس ہولناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہری شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ جس میں ملزمان مقتولہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال چھوڑ کر موقع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا اور ایک ملزم ‘امیش جوگی’ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سمیت ہسپتال سے فرانزک شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب مقتولہ ایشال فاطمہ کے اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف، کیس کی شفاف تفتیش اور ملوث تمام درندوں کو سرِعام عبرت ناک سزا دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

6 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

6 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

7 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

7 hours ago