پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ تین دن کے دوران سونے کی قیمت میں 17052 کی کمی ہوئی تھی .لیکن آج ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔سونے کی قیمت میں 2830 روپے فی تولہ اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپےہوگئی ہے۔10 گرام سونے کے نرخ 2 ہزار 547 روپے بڑھنے سے نئے نرخ 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر 29 سینٹ مہنگا ہونے سے فی اونس قیمت 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ ہو گئی ہے۔دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے. چاندی کے نرخ میں 141 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 7314 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صرافہ ڈیلرز کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے زیورات کی خریداری متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے میں دلچسپی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…