پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے روکنے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے کہا امریکی صدر کا بیان بےبنیاد ہے اور اس میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔ کیونکہ تہران نے امریکا سے نئی فوجی کارروائیوں نہ کرنے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں کی ہے۔ایرانی فوجی حکام نے کہا ہے کہ امریکا سے حملے روکنے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، جبکہ اس دعوے کو انہوں نے “ایک نیا جھوٹ” قرار دیا۔حکام کے مطابق ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس ہیں۔ دفاعی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔اضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…