اردو نیوز اپڈیٹس

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے، حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر خطے میں امن اور سلامتی قائم کرنی چاہیے۔کل پیر کو مسقط میں آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کے بارے میں ایرانی صدر نے کہا کہ اجلاس میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے، جنگ نہیں چاہتے ، اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک چاہتے ہیں علاقے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔ایرانی صدر کا سعودی عرب اور حوثیوں کے حوالے سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثی جنگجووں نے سعودی عرب پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی نے سعودی سول ڈیفنس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک مسجد اور متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔دو دن پہلے سعودی عرب کے شہروں ریاض اور مدینہ میں ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کئے گئے تھے جس کے بعد سعودی عرب نے پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔علاوہ ازیں چند روز قبل بھی حوثی گروپ نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا. جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔خیال رہے کہ امریکا، سعودی عرب اور دیگر مغربی و عرب اتحادی ممالک طویل عرصے سے یہ الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ ایران یمن کے حوثی باغیوں (تحریک انصار اللہ) کو عسکری سازوسامان، ٹیکنالوجی اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

54 minutes ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

56 minutes ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

60 minutes ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

1 hour ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

1 hour ago

ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو پورا کرنا ہوگا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو…

1 hour ago