اردو نیوز اپڈیٹس

ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو پورا کرنا ہوگا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا انحصار امریکا کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں کیے گئے وعدوں پر واپس آنے سے مشروط ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقچی نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے یہی بنیادی شرط ہے۔ ان کے مطابق جب تک امریکا مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا. آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مقصد فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا نہیں. بلکہ سمندری آمدورفت کے لیے ایک نئے بحری راستے کے طریقہ کار پر غور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران عمان کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے اور نئے بحری راستے سے متعلق منصوبوں کی تفصیلات متعلقہ ممالک کے ساتھ شیئر کرے گا۔ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے انتظامات پر بات چیت ایسے وقت میں جاری ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث اس اہم سمندری گزرگاہ سے جہازوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے۔ایرانی حکام کے مطابق عمان میں ہونے والی علاقائی ملاقات سے فوری طور پر کسی حتمی معاہدے کی توقع نہیں. تاہم آبنائے ہرمز میں بحری راستوں اور مستقبل کی آمدورفت کے حوالے سے بات چیت جاری رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

1 hour ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

1 hour ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

1 hour ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

2 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

2 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

2 hours ago