پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے باضابطہ طور پر تمام صنعتی اور تجارتی اداروں میں مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ مقرر کر دی .جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا.اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے اعلان کیا کہ نیم ہنر مند مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 41380، ہنر مند کی 49628 اور تجربہ کار ہنر مند کی 51745 روپے مقرر کی گئی ہے۔شاہد تھہیم نے بتایا کہ نظرثانی شدہ تنخواہیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہیں جو مرد اور خواتین کارکنوں کیلیے مساوی تنخواہ کو یقینی بناتے ہیں.انہوں نے بتایا کہ فی گھنٹہ کی بنیاد پر ادائیگی کرنے والے کسی بھی ادارے کو اب کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ مزدور نواز پالیسیوں کیلیے پرعزم ہے اور مناسب تنخواہ، کام کے بہتر حالات اور مزدوروں کی مجموعی فلاح و بہبود کیلیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ تنخواہ پر نظر ثانی کا مقصد مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا اور محنت کش طبقے کیلیے باوقار معاش کو فروغ دینا ہے۔شاہد تھہیم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ محکمہ محنت صنعت کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور بورڈ بھر میں لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…