اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر سے براہ راست مکالمہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دوہرایا اور بلوچستان کی حب الوطنی پر بھارتی پراکسی دہشت گردی حملوں کو ناکام سازش قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ جیسی پراکسیز معرکۂ حق میں ذلت آمیز انجام کو پہنچیں گی. دہشتگرد مذہب، مسلک یا قومیت نہیں دیکھتے، قومی اتحاد ہی واحد حل ہے۔آرمی چیف نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر بنانے کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی سالمیت کے خلاف کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بعدازاں اجلاس کا اختتام سوال و جواب پر مشتمل سیشن سے ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

2 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

2 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

2 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

3 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

3 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

3 hours ago