اردو نیوز اپڈیٹس

چوری شدہ پوسٹس سے اب پیسے نہیں ملیں گے فیس بک کا بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیس بک پر اکثر ایسی پوسٹس دیکھنے کو ملتی ہیں جو صارفین نے دوسروں سے چوری کی ہوتی ہیں تاہم اب میٹا نے اس حوالے سے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چوری شدہ مواد پوسٹ کرنے والے صارفین نہ صرف سزا بھگتیں گے بلکہ وہ فیس بک سے آمدنی بھی نہیں کما سکیں گے اپریل 2025 میں میٹا نے فیس بک پر تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد اسپام اور چوری شدہ مواد کی پوسٹنگ کو روکنا تھا اور اب ان پالیسیوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق چوری شدہ مواد فیس بک کے صارفین کے تجربے کو خراب کرتا ہے کیونکہ کچھ لوگ زیادہ ویوز، فالوورز یا آمدنی کے لیے دوسروں کے مواد کو کاپی پیسٹ کرتے ہیں۔ میٹا نے واضح کیا کہ چوری شدہ مواد پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ایسے اکاؤنٹس جو بار بار دوسروں کا مواد استعمال کریں گے ان کی فیس بک کے مونائیٹائزیشن پروگرامز تک رسائی عارضی طور پر بند کر دی جائے گی۔ مزید برآں ان کی پوسٹس کی رسائی کو بھی محدود کیا جائے گا تاکہ وہ کم سے کم لوگوں تک پہنچیں، کمپنی ایک نیا سسٹم بھی آزما رہی ہے جو چوری شدہ ویڈیوز میں اصل مواد کے لنکس شامل کرے گا تاکہ اصل تخلیق کار کو کریڈٹ مل سکے۔یعنی اب چوری شدہ پوسٹس سے فیس بک ریچ کم کردے گا جس کی وجہ سے صارفین تک دیگر پوسٹس بھی نہیں پہنچ پائیں گی اور ویوز نہیں ملیں گے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب یوٹیوب نے بھی چوری شدہ مواد کے خلاف کریک ڈاؤن اور آمدنی سے متعلق پالیسیز اپ ڈیٹ کی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

1 day ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

1 day ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

1 day ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

1 day ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

1 day ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

1 day ago