اردو نیوز اپڈیٹس

خاران میں فورسز کی کارروائی دہشتگرد پسپا کلیئرنس آپریشن میں 12دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
خاران میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں بھارتی حمایت یافتہ 15سے 20 دہشت گردوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن اور 2 بینکوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران دہشتگردوں نے بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے بروقت جواب دیا اور دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں 3 مختلف جھڑپوں کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے، پولیس اسٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کا ہنگامی دورہ لاہور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان، صدر آصف علی زرداری…

6 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے…

6 hours ago

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا سیکریٹری بلدیات ڈی سی و ایس ایسی پی ایسٹ کو فوری ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو…

6 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور…

6 hours ago

سونے کی قیمت میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور…

6 hours ago