اردو نیوز اپڈیٹس

خواجہ آصف نے کہ ہم تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں 78 سال میں اتنی کامیابی نہیں ملی جو آج ملی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو پاکستان کو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہ ہم تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں، 78 سال میں اتنی کامیابی نہیں ملی جو آج ملی ہے، 3سال سے پاکستان کی کامیابی کی کوششوں کاسب سےبڑا پھل اللہ تعالی نےآج عطا کیا ہے، آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی بھائیوں کومبارکباد دیتا ہوں، ایرانی قیادت نے بہت مشکل حالات میں ایرانی قوم کی بہترین نمائندگی کی، ایران کے ساتھ جو دہائیوں سے ناانصافیاں ہو رہی تھیں وہ اب ختم ہوں گی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سوا سال میں جو کامیابیاں ملی ہیں اس پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی قوم متحد ہو تو اس میں بھی فتح ملے گی، سب کو سوچنا چاہیے کہ یہ 25 کروڑ عوام کی جنگ ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہاکہ مختلف سیاسی اختلافات کو زندہ رکھنا، حل کرنا بھی ضروری ہے، سفارتی محاذ پر جو فتح ملی اس سے سبق بھی سیکھنا چاہیے، آئیے ہم سب فلسطین کے لیے اور کشمیر کے لیے بھی متحد ہو کر کھڑے ہوں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

4 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

4 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

4 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

4 hours ago