اردو نیوز اپڈیٹس

اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات پاکستانی سفارتی کردار کو سراہا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی دفتر خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری سے ملاقات کی. جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کو ممکن بنانے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا گیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

3 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

3 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

3 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

3 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

3 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

3 hours ago