اردو نیوز اپڈیٹس

خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا ہے. جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس موقع پر انہیں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میران شاہ آمد پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔دورے کے دوران انہیں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی اعلیٰ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اہلکاروں کی ثابت قدمی اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کا فیصلہ کن خاتمہ یقینی بنائیں گے۔انہوں نے خیبرپختونخوا میں بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے پختہ عزم پر بھی زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ کردار اور علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی توجہ مرکوز رہی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات…

39 minutes ago

سعودی عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہےترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت اور ریاض…

44 minutes ago

وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی اعظم تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں…

47 minutes ago

روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ روس نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے…

49 minutes ago

یوٹن کا اعلان کریمیا پل پر حملہ یوکرین کے لیے جنگ بندی کے دروازے بند

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کریمیا پل…

53 minutes ago

ایران کا بڑا انتباہ ہمارے خلاف استعمال ہونے والی کسی بھی سرزمین کو نشانہ بنایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف…

1 hour ago