پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال ہونے والی سرزمین کو ہدف بنایا جائے گا، جبکہ ایرانی وزارتِ خارجہ نے خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین امریکا سمیت کسی بھی جارح قوت کو ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ڈیموں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین کو ہدف سمجھا جائے گا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے جنوبی علاقوں میں امریکی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے سے روکیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی سرزمین ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جنوبی علاقوں میں امریکی کارروائیوں کے جواب میں خطے میں موجود 2 امریکی فوجی اڈوں پر پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، ڈرون اور میزائل داغنے کے پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم بیان میں ان حملوں سے ہونے والے نقصانات یا ان کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔بیان میں امریکا پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی اقدامات نے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ایران کی جانب سے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی کارروائیوں اور ان کے جواب میں ایرانی ردعمل کے تناظر میں خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے کسی بھی ملک کی سرزمین استعمال ہونے کو قبول نہیں کرے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت اور ریاض…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں…
پاکستان نیوز پوائنٹ روس نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کریمیا پل…