اردو نیوز اپڈیٹس

یوٹن کا اعلان کریمیا پل پر حملہ یوکرین کے لیے جنگ بندی کے دروازے بند

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کریمیا پل کو سنگین نقصان پہنچائے جانے کے بعد روس جنگ بندی کے لیے مذاکرات نہیں کرے گا۔چین کے شہر شینزین میں نیوز کانفرنس میں پیوٹن نے کہا کہ ماسکو کا ردعمل پُل کو پہنچنے والے نقصان سے “زیادہ تکلیف دہ” ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماسکو ان حملوں کا جواب دے گا اور یہ جواب یوکرین کی جانب سے پل کو پہنچائے گئے نقصان سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ کریمیا پل مکمل طور پر شہری استعمال کے لیے ہے اور انہوں نے ہدایت دے رکھی تھی کہ اسے فوجی سازوسامان یا گولہ بارود کی نقل و حمل کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق اس پل سے تیل یا پیٹرولیم مصنوعات بھی منتقل نہیں کی گئیں۔پیوٹن نے بتایا کہ انہوں نے روس کی سلامتی کونسل کے ارکان سے سمندری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کے ممکنہ انتظامات پر بات کی تھی اور انہیں اس حوالے سے کسی معاہدے کے امکان پر غور کرنے کی ہدایت دی تھی. تاہم کریمیا پل پر حملوں کے بعد روس کا مؤقف تبدیل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کریمیا پل دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پل کے سڑک والے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ ریلوے کا حصہ ان کے بقول بحال ہوچکا ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو نے ہمیشہ کریمیا اور روس کے درمیان زمینی رابطہ قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، کیونکہ یوکرین کی قیادت مسلسل کریمیا پل تباہ کرنے کی بات کرتی رہی ہے۔ ان کے مطابق زاپوریزیا اور خیرسون کے راستے یہ زمینی رابطہ ممکن بنایا گیا ہے۔پیوٹن نے مزید کہا کہ حملے کے بعد روس یوکرین کے زاپوریزیا اور خیرسون علاقوں میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرے گا اور اس راستے کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات…

53 minutes ago

خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

56 minutes ago

سعودی عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہےترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت اور ریاض…

58 minutes ago

وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی اعظم تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں…

1 hour ago

روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ روس نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے…

1 hour ago

ایران کا بڑا انتباہ ہمارے خلاف استعمال ہونے والی کسی بھی سرزمین کو نشانہ بنایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف…

1 hour ago