اردو نیوز اپڈیٹس

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کی شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا، مبینہ خود کش حملہ آور خاتون کا تعلق وزیر ستان سے ہے، گرفتار خو د کش حملہ آور فتنہ الخوارج شاہ ولی عرف طارق کوچی کی دست راست ہے۔ خودکش حملہ آور خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ خارجی طارق کوچی سے تربیت حاصل کی ، خودکش حملے کیلئے سامان و ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون خود کش حملہ آور سے 30 بور پستول ، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔ گرفتار خاتون کے موبائل فونز سے کالعدم تحریک سے رابطے اور خودکش حملے کیلئے رضامندی جیسی معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

1 hour ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

1 hour ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

1 hour ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

2 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

2 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

2 hours ago