پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 11 سال کا بارش کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، سیالکوٹ پورا پانی میں ڈوبا ہوا تھا چند گھنٹے میں نکاس کر لیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد سیلاب آیا ہے۔ قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…