اردو نیوز اپڈیٹس

سیلاب زدہ شہریوں کی یاوری دہشتگردوں کی سرکوبی سرحدوں کی حفاظت ساتھ ساتھ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیلاب کے وقت پاک فوج دن رات کام کر رہی ہے، حالت جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے ساتھ ہے۔ یہ باتیں پاک فوج کے ترجمان، آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا کو سیلاب زدہ علاقوں میں پاکستان آرمی کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر اپ ٹو ڈیٹ دیتے ہوئے کہیں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پرسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم کے 2 سپوت شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے ہیں، فوج اور اس کے تمام افسران اور جوان مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ سیلاب آنے کے بعد سارا علاقہ سیلابی پانی میں گھر جانے کے باوجود (سیالکوٹ) ورکنگ باؤنڈری میں کسی بھی پوسٹ کو خالی نہیں کیا گیا۔ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاک فوج سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہے لیکن اس دوران خارجیوں اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن بھی متواتر جاری ہیں۔ چاہے پاکستان کا کوئی بھی کونا ہو عوام کے ساتھ ہیں،کوئی باطل قوت کسی قسم کی دراڑ نہیں ڈال سکتی۔ سیلاب کے وقت میں دن رات کام ہورہا ہے۔حالت جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے ساتھ ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں فلڈ یونٹس کام کررہے ہیں۔ ایک انجینئر بریگیڈ، 19 انفٹنری،7 انجینئرنگ کی یونٹس کام کررہی ہیں، آرمی کے ہیلی کاپٹرز 26 پروازیں کرچکے ہیں۔ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ گجرانوالہ میں “6 انفنٹری” کی یونٹیں اور ” 2 انجئیرنگ” کی یونٹیں سیلاب زدہ عوام کے ریسکیو کے لئے تعینات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور اور بہاولنگر میں 4 یونٹوں کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی یونٹیں اور میڈیکل بٹالین سیلاب زدہ عوام کی مدد کیلئے موجود ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آرمی انجینئر اور سول انتظامیہ نے تمام سڑکیں کلیئر کر دی ہیں، 104 سڑکیں کلیئر کردی گئی ہیں اورشاہراہ قراقرم بھی کھول دی گئی ہے۔ آرمی کے ترجمان نے بتایاکہ نارووال کے دور افتادہ علاقہ کرتار پور کے سیلاب میں پھنس جانے کے بعد فوج نے وہاں صورتحال کو سنبھال لیا ہے۔ کرتارپور میں ایک بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سیلاب متاثرین میں 225 ٹن راشن تقسیم کیا جاچکا ہے، 20 ہزار سے زائد لوگوں کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی گئی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ائیر ریلیف آپریشن کیے گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago