پاکستان نیوز پوائنٹ
دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق رپورٹ کی تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس کی رقم براہ راست سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے، کوئی فرد نقد رقم وصول نہیں کرتا۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وزارت خارجہ میں روزانہ 17 سے 18 ہزار دستاویزات کی تصدیق ہوتی ہے۔ اپوسٹیل نظام سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے شہریوں کے وقت اور اخراجات میں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاغذات کی تصدیق کی فیس آن لائن ادا کی جاتی ہے، رقم کوئی فرد وصول نہیں کرتا۔ تصدیق شدہ دستاویزات کا اجرا بھی ڈیجیٹل طریقے سے ہوتا ہےترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بیرون ملک بیٹھا فرد بھی اپنی دستاویزات کی ڈیجیٹل تصدیق کروا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی اور دیگر اداروں کے ساتھ ڈیجیٹل انضمام کے باعث دستاویزات کی تصدیق کا عمل مزید آسان ہوگیا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خیبر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو نمایاں برتری حاصل،سعودی قیادت میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے آزاد تحقیقاتی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے معقول…