اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہےکہ حملوں سے سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا، پاکستان پوری طرح سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے وہاں موجود ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے،کسی بھی جارحیت کیخلاف سعودی عرب کا دفاع کرتے رہیں گے ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سعودی سکیورٹی کیلئے ہمارا عزم غیرمشروط ہے، یہ دونوں ملکوں کے عوام، افواج اور سیاسی قیادت کے درمیان نہ ٹوٹنے والا تاریخی رشتہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سعودی عرب کا دفاع کرتے رہیں گے، سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا۔اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں مکہ معاہدے کے کسی ایک فریق پر حملے پر پاکستان کے ردعمل سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا تھا کہ دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو کبھی بھی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا، کسی حملے کا ردعمل کیا ہوگا، تینوں ممالک لائحہ عمل طے کریں گے اور اسی کے مطابق اس پر عمل درآمد کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ مکہ معاہدے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، سب سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد خطے میں استحکام اور امن برقرار رکھنا ہے، دفاع سے متعلق دوسرے معاہدے بھی ہیں، جن میں ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانیاں ہیں، آپ دراصل یہ پوچھ رہے ہیں کہ معاہدے کے تحت کیسے کارروائی کی جائے گی، فوجی کارروائیوں اور سکیورٹی سے متعلق معلومات خفیہ ہوتی ہیں، کسی بھی کارروائی کا فیصلہ ان تینوں ممالک نے کرنا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے صدر وزیر اعظم و دیگر کا اظہار مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خیبر…

2 hours ago

دستاویزات تصدیق کی فیس سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے کوئی نقد وصول نہیں کرتا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے…

2 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز…

2 hours ago

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل…

2 hours ago

یمن سعودی اتحادی یمنی فورسز کی حوثیوں کے خلاف کارروائی 30 حوثی جنگجو ہلاک 60 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو نمایاں برتری حاصل،سعودی قیادت میں…

2 hours ago

ایران میں امریکی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں اقوام متحدہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے آزاد تحقیقاتی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے معقول…

2 hours ago