اردو نیوز اپڈیٹس

دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 بسوں کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے شہید کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی،صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف ودیگر نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا تعاقب کیا، دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے، تاحال ان کا تعاقب جاری ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتن الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھنانی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔وزیراعظم نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی ایک اور سفاکانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، عزم اور اتحاد سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے، بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔محسن نقوی نے واقعہ کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکیت کی انتہا ہے، انہوں نے اس دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دشمن نے اپنی درندگی اور بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے مقامی آلہ کاروں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور انہیں انجام تک پہنچائیں گے، قوم کی مکمل حمایت اور اعتماد کے ساتھ ریاست تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور سالمیت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بھی ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے، پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا، دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، دہشت گردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلیں گے، بلوچستان دشمنوں کے لئے قبرستان بنے گا، فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے۔میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا، پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، دہشت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس لیا تو مذاکرات ختم کردیں گے صدر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصولی پر…

4 minutes ago

آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا مارکوروبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے آبنائے ہرمز پر کوئی ملک…

8 minutes ago

عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان…

11 minutes ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے عالمی منڈی پر…

14 minutes ago

نویں دسویں محرم کو مارکیٹس اور بازار بند رہیں گے سرکلر جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ نویں، دسویں محرم کو مارکیٹس اور بازار بند رہیں گےفیروز پور روڈ…

15 minutes ago

جنگ کے خاتمے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔…

1 day ago