اردو نیوز اپڈیٹس

راجن پور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے گرین الیکٹرک بسوں سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا حق اور ترقی کھا جاتی ہے، جہاں 13 سال سے حقیقی حکومت ہے وہ صوبہ زوال کا شکار کیوں ہے؟وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو امن کھا جاتی ہے، خوشی کھا جاتی ہے، جو بے حس ہوتی ہے، جب لوگ روزگار، سڑکیں مانگتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے شعور دیا، تو کیا شعور پر بیٹھ کر کالج جائیں گے؟ کے پی کے عوام روزگار کا سوال کرتے ہیں تو کہتے ہیں شعور دیا، تو کیا لوگ شعور کو روزگار کا ذریعہ بنائیں گے؟ لوگ گرین بس مانگتے ہیں تو کہتے ہیں شعور دیا تو کیا لوگ شعور پر سفر کریں گے؟ ورکر کا بیٹا جیل میں ہے، اپنے بیٹے کو برطانیہ میں بٹھایا ہوا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جس طرح راجن پور کے لوگوں نے میرا استقبال کیا ہمیشہ یاد رکھوں گی، ہمیشہ مسلم لیگ ن پر الزام لگتا ہے کہ سارا کام لاہور میں ہوتا ہے، آج سے راجن پور میں بھی گرین بسیں چلیں گی، پنجاب میں 1500 مزید بسیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر پنجاب کے ہر ضلع میں گرین بس چلی گی، ابھی راجن پور میں 15 بسیں آئی ہیں لیکن مزید بسیں آئیں گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات گرین بس پر سفر کریں گے، گرین بس خواتین اور طلباء کے لیے فری ہے، بزرگ اور معذور افراد کے لیے بھی گرین بس کا سفر فری ہے، بس میں کیمرے بھی ہیں تاکہ خواتین کی سیکیورٹی ہو سکے، یہاں 12 ارب روپے کی سڑکیں بنی ہیں، مزید بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دل کے مریض کو دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا، راجن پور میں دل کا اسپتال بنے گا، راجن پور دہائیوں سے پسماندہ ضرور ہے لیکن اب پسماندگی ختم ہونے کو ہے، جو گرین بس لاہور کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے، آج سے راجن پور کی سڑکوں پر دوڑے گی، راجن پور میں 12 ارب روپے کی تقریبا 72 سڑکیں بنی ہیں، ایک سال میں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں گرین بس چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک راجن پور کے تمام روٹس پر بسیں نہیں چلیں گی مریم نواز چین سے نہیں بیٹھے گی، جن کاشت کاروں کے پاس زمین نہیں انہیں 3 سے 5 ایکڑ زمین مفت دیں گے، کاشت کاروں کو مشینری کے لیے قرضہ دیں گے، اپنا کھیت اپنا روزگار میں ڈھائی لاکھ ایکڑ زمین دینے جارہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کو فنٹاسٹک وزیراعظم قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب…

3 hours ago

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان…

3 hours ago

ویزا پابندی ختم سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا قومی اقتصادی مشن شروع برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار،…

3 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9…

3 hours ago

افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ ڈرونز تباہ:سکیورٹی ذرائع

پاکستان نیوز پوائنٹ فواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جدید اور الرٹ ائیر ڈیفنس سسٹم…

3 hours ago