پاکستان نیوز پوائنٹ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.جس میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اُن کی 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین کیاگیا. تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سینیئر افسران نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فرائض احسن انداز میں ادا کرنے پر اظہارِ تشکر اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے.قوم کا دفاع ناقابلِ تسخیر، افواج پاکستان اسے مزید مستحکم بنانے کے لیے تیار ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تقریب میں مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں، شہداء اور ان کے خاندانوں کو زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل…
پاکستان نیوز پوائنٹ : ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا…