اردو نیوز اپڈیٹس

ایک مہینے میں 2 تنخواہیں حکومت کا عید الفطر پر ملازمین کو بڑا مالی ریلیف

پاکستان نیوز پوائنٹ
عید الفطر کے پر مسرت موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا مالی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا. تاکہ عید کی خریداری تیاریوں میں آسانی محسوس کریں۔ یہ اقدام ملازمین اور پنشنرز کی مالی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ انہیں تہوار سے پہلے اپنی تنخواہیں اور الاؤنسز بروقت مل سکیں۔رمضان المبارک کے اختتام پر منائے جانے والے اس بڑے مذہبی تہوار میں لوگ اپنے گھروں اور خاندانوں کے لیے ضروری اشیاء کی خریداری اور جشن منانے کی تیاریاں کرتے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر وفاق، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ مارچ 2026 کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشنز عید سے پہلے جاری کر دی جائیں گی۔حکام کے مطابق تمام مسلم سرکاری ملازمین، بشمول ورک چارجڈ اور کنٹینجنٹ پیڈ عملہ، اور پنشنرز کو 16 مارچ 2026 کو اپنی مکمل تنخواہ اور پنشن مل جائے گی۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پے رول اور پنشن کی ادائیگیوں میں کوئی تاخیر نہ کریں تاکہ عید کی چھٹیوں سے قبل تمام رقوم ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائیں۔پاکستان میں رواں سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کے بعد عید الفطر 21 مارچ 2026 کو منانے کی توقع ہے .تاہم حتمی تاریخ چاند دیکھنے کے بعد طے کی جائے گی۔ حکومتوں کا یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عید کی خوشیوں کے دوران سرکاری ملازمین کو مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور وہ اپنی تیاریاں آسانی سے مکمل کر سکیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

4 hours ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

4 hours ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

4 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

4 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

4 hours ago