اردو نیوز اپڈیٹس

فائیو جی کی نیلامی کیلئے حکومت نے مکمل ایکوسسٹم بنایا وزیر خزانہ محمد اورنگریب

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں کامیاب ہوئیں، فائیو جی کی نیلامی کیلئے حکومت نے مکمل ایکوسسٹم بنایا۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے زیراہتمام پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ودیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کیلئے آج کا دن بہت اہم ہے، ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، علاقائی صورتحال کے پیش نظر توانائی کی بچت کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں کامیاب ہوئیں، فائیو جی کی نیلامی کیلئے حکومت نے مکمل ایکوسسٹم بنایا، فائیو جی کے بہت سے یوز کیسز ہیں،ہم بلاک چین، اے آئی کی نئی انڈسٹری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سپیکٹرم کی نیلامی سے آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی، وزیر اعظم نے آن لائن کلاسز، ورک فرام ہوم کا اعلان کیا، علاقائی تنازع کے دوران یہ اقدامات اہم ہیں، اس سب کیلئے ہمیں سپیکٹرم کی ضرورت ہے، سپیکٹرم کی نیلامی کنیکٹوٹی کو بہتر بنائے گی۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار فائیو جی متعارف ہو رہا ہے، جدید دور میں آئی ٹی کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کی معیشت کی بنیاد انٹرنیٹ ہے، جدید انٹرنیٹ کی سہولت ہر ایک کی ضرورت ہے۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ 4 سے 5 ماہ میں فائیوجی انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جدید اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، ملکی ترقی میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، فائیوجی انٹرنیٹ کے اجرا کے بعد ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ تقریب کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ وہ دن آگیا جس کا خواب دیکھا تھا،سپیکٹرم کی نیلامی کو ممکن بنانے کیلئے تمام اداروں کا شکرگزار ہوں، ملک میں سپیکٹرم کی دستیابی سب سے بڑا چیلنج تھا، پی ٹی اے،فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ نے سپیکٹرم کی دستیابی ممکن بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 جی انٹر نیٹ سروس سے ملک کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی جدید سہولت میسر ہوگی،انٹر نیٹ کی فراہمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑی رکاوٹ ہے۔ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل ہائی وے ہے، یہ پاکستان کا انجن ہے، آج پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے، ہم نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے رائیٹ آف وے چارجز ختم کر دیئے، رائیٹ آف وے چارجز 36000 روپے فی کلو میٹر سے زیرو کر دیئے گئے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انڈسٹری کی سہولت کیلئے جو ممکن ہوسکا حکومت نے کیا، اب بال انڈسٹری کے کورٹ میں ہے،امید ہے انڈسٹری بھرپور شرکت کرے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

2 hours ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

2 hours ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

2 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

2 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

2 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

2 hours ago