پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت FBR کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس وزیراعظم کی ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خودکار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے کی ہدایت ایف بی آر محصولات میں اضافے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنائے، وزیراعظم کی ہدایت وزیراعظم کی پرال (PRAL) کی ایگزیکٹیو ٹیم میں میرٹ کی بنیاد پر ماہرین کی بھرتیوں اور پرال کو ایک فعال ادارہ بنانے پر معاشی ٹیم کی پزیرائی وزیراعظم کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ملک میں تیار کردہ ادویات کی سیریئلائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت وزیراعظم کی ٹیکس دہندگان کے لیے آٹو ٹیکس سسٹم، ڈجیٹل انوایسنگ سسٹم، آئرس (IRIS) اور دیگر ایپلیکیشنز کو اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں بنانے کی ہدایت ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے ملک کے مختلف شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد نظام نافذ العمل ہیں اور کئی جلد فعال ہو جائیں گے، بریفنگ پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹیکس، یونٹ کاؤنٹنگ، بارکوڈ سکیننگ، سٹیمپنگ، سیریئلائزیشن اور دیگر ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں، بریفنگ شوگر، سیمنٹ، سیگریٹ اور کھاد کے تمام کارخانوں میں پیداوار کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس اقدام سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا، بریفنگ ٹیکسٹائل ، چمڑے، کاغذ، آٹوموبائل، مشروبات اور دیگر شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس سے اربوں روپے اضافی ٹیکس آمدنی ہو گی، بریفنگ شفافیت یقینی بنانے اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیز کے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں، بریفنگ آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیز کے ذریعے 30 جون 2026 تک ٹیکس کی مد میں 80 ارب روپے آمدن وصول ہونے کی توقع ہے، بریفنگ جولائی 2025 تا جنوری 2026 ٹیکس مقدمات کے فیصلوں کے نتیجے میں قومی خزانے کو 102.9 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی، جون 2026 تک زیر التواء ٹیکس مقدمات سے ٹیکس کی مد میں 369 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے، بریفنگ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی نئی ایگزیکٹیو ٹیم فعال ہو چکی ہے، بریفنگ پرال کا ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، بریفنگ جنوری اور فروری کے مہینوں میں 800 ارب روپے کے ڈیجیٹل انوایسنگ ہو چکی جبکہ اپریل 2026 میں 3 کھرب روپے کی ڈیجیٹل انوایسنگ کا ہدف بھی حاصل ہو سکے گا، بریفنگ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایف بی آر کا نیا ڈیٹا سینٹر مکمل طور پر تیار ہو چکا، بریفنگ ملک میں سمگلنگ کی روک تھام اور کارگو ٹریکنگ کے لیے ڈیجیٹل کارگو ٹریکنگ کا نظام بالخصوص e-Bilty کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے، بریفنگ پیٹرولیم مصنوعات کی جی پی ایس ٹریکنگ کے لیے مربوط نظام لاگو ہو چکا، بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل آف پاکستان، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے اہم…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد میں سینیٹ نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایکٹ 2026 کے ترمیمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکہ مذاکرات کے باعث سونے کی لمبی چھلانگ، عالمی و مقامی…
پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا…