اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان پر عائد مشروط عالمی سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پاکستان کی پولیو سے متعلق سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی. بیرون ملک جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازم ہوگی، ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسداد پولیو کے لیے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں۔ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو نے پاکستان پر پابندیوں میں توسیع کی سفارش کی تھی. اس کمیٹی کا 44 واں اجلاس 14 جنوری کو ہوا تھا. جس میں پولیو سے متاثرہ ممالک کے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی، اور پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کی صورت حال پر غور کیا گیا تھا۔ڈبلیو ایچ او نے اجلاس کے اعلامیے میں کہا ہے کہ کمیٹی نے پاکستان میں پولیو کی صورت حال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا اور دیکھا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے لیے بدستور خطرہ ہیں اور دونوں ممالک پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے ذمہ دار ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان، افغانستان پولیو سے متعلق ایک دوسرے کے لیے بھی خطرہ ہیں. ان ممالک میں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) کا پھیلاؤ قابل تشویش ہے. اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر یہ وائرس پاکستان اور افغانستان تک محدود ہے اور ان میں باہمی آمدورفت پھیلاؤ کا اہم ذریعہ ہے۔ تاہم عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ 2025 میں پاک افغان سرحد سے پولیو کی منتقلی میں کمی آئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے. تاہم پاک، افغان پولیو کی منتقلی کوئٹہ بلاک، کے پی سے جاری ہے. گزشتہ سال پاکستان میں 31 پولیو کیس سامنے آئے، اور 608 سیوریج سیمپلز پازیٹو نکلے، جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ بھی بدستور جاری ہے، جب کہ 2025 میں کراچی سے وائلڈ پولیو وائرس ون کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں انسداد پولیو کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اور پولیو مہم کے معیار اور کوریج ریٹ کی تعریف کی اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ پاکستان میں صوبائی اور علاقائی سطح پر موثر پولیو مہمات جاری ہیں. تاہم پاک افغان سرحدی اضلاع میں مؤثر پولیو مہمات نہیں چلائی گئیں، کوئٹہ بلاک، جنوبی کے پی میں پولیو مہم بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنوبی کے پی میں تمام بچوں تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے. خیبرپختونخوا میں ڈھائی لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں. جہاں مہم کے لیے سیکیورٹی صورت حال بہتر نہیں ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کراچی میں وائلڈ پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی پر تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی پولیو مہمات کا ڈیٹا قابل اعتماد نہیں ہے، ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد حکومتی ڈیٹا سے زائد ہے۔پاکستان پولیو کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹیگ کی سفارشات پر عمل کرے، جنوبی خیبرپختونخوا، کوئٹہ بلاک پولیو کے حوالے سے حساس ہیں، وسطی ایریاز، جنوبی کے پی، کوئٹہ بلاک میں ڈبلیو پی وی ون پھیل رہا ہے۔ پاکستان پولیو کے حساس علاقوں میں مؤثر مہمات کا انعقاد یقینی بنائے اور دونوں پڑوسی ممالک میں پولیو کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، تمام بچوں تک رسائی ناگزیر ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اعلامیے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں لو ٹرانسمیشن سیزن میں ہائی کوالٹی پولیو مہم چلانا ہوں گی، اور دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا. پاک افغان باہمی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

3 hours ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

3 hours ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

4 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

4 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

4 hours ago