اردو نیوز اپڈیٹس

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1196 ہوگئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 40 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ راولپنڈی میں 18 ہزار 783 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 59 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ 26 ہزار 83 کے قریب مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 641 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1885 مقامات سیل کیے گئے اور خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 11 لاکھ 38 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

6 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

6 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

6 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

6 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago