پاکستان نیوز پوائنٹ
راولپنڈی میں 90 سے زائد بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دیدیا گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں کئی عمارتوں کو بوسیدہ اور خستہ حالت ہونےکی وجہ سے انہیں خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے باقاعدہ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔نوٹس کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث بوسیدہ عمارتیں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں، خطرناک بوسیدہ عمارتوں کی مرمت کروائی جائے یا انہیں گرایا جائے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں مکینوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…