اردو نیوز اپڈیٹس

رواں مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے آئی ایم ایف

پاکستان نیوز پوائنٹ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار حکومتی ہدف سے کم رہے گی، جبکہ 2026 کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت رواں مالی سال میں 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کر سکتی ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپریل میں جاری کی گئی اپنی پیش گوئی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال بھی حکومت کے 4.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہی، جو ہدف سے کم تھی۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ 2026 کے دوران پاکستان سمیت عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کا امکان موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے باعث خام تیل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں عالمی سپلائی چین کو درپیش خطرات کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ معاشی اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کریں تاکہ بیرونی چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔آئی ایم ایف کے مطابق 2026 کے دوران عالمی معیشت کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 2027 میں یہ بڑھ کر 3.4 فیصد ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی معیشت کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے، تاہم مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کئی ممالک کی معاشی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 minutes ago

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ…

9 minutes ago

امریکا نے پھر حملہ کیا تو جواب ایسا ہوگا کہ دنیا حیران رہ جائے گی ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے…

11 minutes ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے…

14 minutes ago

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک معمر خاتون کو خاندان نے مردہ قرار دیا مگر…

16 minutes ago

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

23 hours ago