اردو نیوز اپڈیٹس

روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی۔سلامتی کونسل میں ایران پابندیوں کی نگرانی کمیٹی کی مدت بڑھانے کی قرارداد مسترد کردی، روس اور چین نے ایران کے خلاف سنیپ بیک میکانزم کی مخالفت کی۔سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق کونسل کے ان دونوں مستقل رکن ممالک نے اگست کے اواخر میں قرارداد کا متن پیش کیے جانے کے وقت ہی اس مسودے کی مخالفت کردی تھی۔دونوں ممالک نے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں بحال کرنے کے نام نہاد ’اسنیپ بیک میکانزم‘ پر اپنے شدید تحفظات اور مخالفت کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ 2015 کے ایران جوہری معاہدے جسے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (JCPOA) بھی کہا جاتا ہےکے تحت تشکیل دیا گیا یہ میکانزم اس معاہدے کے کسی بھی فریق کو یہ اختیار دیتا ہے کہ اگر اسے یقین ہو کہ ایران معاہدے کی کسی شق کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو وہ پابندیوں کی بحالی کی اس شق کو نافذ کر سکتا ہے۔تاہم روس اور چین نے یہ دلیل پیش کی کہ اسنیپ بیک میکانزم اب غیر مؤثر ہو چکا ہے کیونکہ جے سی پی او اے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی میعاد گزشتہ سال کے آخر میں ختم ہوچکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے صدر وزیر اعظم و دیگر کا اظہار مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خیبر…

4 hours ago

سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…

4 hours ago

دستاویزات تصدیق کی فیس سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے کوئی نقد وصول نہیں کرتا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے…

4 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل…

5 hours ago

یمن سعودی اتحادی یمنی فورسز کی حوثیوں کے خلاف کارروائی 30 حوثی جنگجو ہلاک 60 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو نمایاں برتری حاصل،سعودی قیادت میں…

5 hours ago