پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی دے ڈالی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیوس کو انٹرویو میں کہا ایران جنگ اہم مرحلے میں داخل ہوچکی، بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہوں۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ ختم کرنے کیلئے امریکا بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرسکتا ہے، ایران امریکا سے براہ راست رابطے میں ہے، ایرانی اب بھی امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے بارے میں خلیجی اتحادیوں کی رائے جاننا چاہتا ہوں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔امریکی صدر نے مزید کہا ایران کی بحری ناکہ بندی سے اس کا تیل برآمد کرنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے، ایران نے تیل برآمد کرنے کی کوشش کی جس پر امریکی فوج نے جہازوں کو تباہ کردیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خیبر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو نمایاں برتری حاصل،سعودی قیادت میں…