اردو نیوز اپڈیٹس

روس کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اورکہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی ذرائع اور مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں، جبکہ پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی وجہ سے مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں خصوصاً وہ سفارتی کوششیں جن میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ سمجھوتے یا معاہدے میں نہ صرف ایران بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک کے سیکیورٹی اور سیاسی مفادات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ خطے میں دیرپا استحکام پیدا کیا جا سکے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا خود بھی ایران کے ساتھ موجودہ کشیدگی کی سنگینی کو تسلیم کرتا ہے تاہم وہ اس بحران سے نکلنے کے لیے واضح اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے میں مشکلات کا شکار بھی دکھائی دیتا ہے۔ سرگئی لارووف نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی بنیادی ذمہ داری بڑی حد تک امریکا پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ماضی کی بعض پالیسیوں اور فیصلوں نے خطے میں عدم اعتماد اور تناؤ کو بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور مصر بھی سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس تنازع کے حل کے لیے مختلف علاقائی ممالک کی شمولیت اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ خطے کے اہم فریق تنازع کے پرامن حل کے خواہاں ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ کسی بھی صورت منقطع نہ ہو کیونکہ مسلسل بات چیت ہی کشیدگی میں کمی اور کسی قابل قبول حل تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

2 days ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

2 days ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

2 days ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

2 days ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

2 days ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

2 days ago