اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان کو اس کے حقیقی دشمن سے نجات دلائیں لبنانی صدر کے بیان پر ایران کا ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان کے صدر جوزف عون کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں لبنان ایران کا ’سودے بازی کا کارڈ‘ ہوتا تو تہران کافی پہلے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کر سکتا تھا۔لبنان کے صدر جوزف عون نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران اور اس کی اتحادی حزب اللہ لبنان کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ’سودے بازی کے ایک آلے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ ’ایران کے مفادات کی قیمت لبنان کے عوام چکا رہے ہیں اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ سے تھک چکے ہیں۔جوزف عون نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے ملک میں مداخلت نہ کرے اور حزب اللہ سے بھی کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تنازع کا واحد حل سفارت کاری ہے۔لبنان کے صدر نے اس گفتگو میں ایران کے پاسداران انقلاب سے مخاطب ہو کر کہا تھا: ’یہ آپ کا نہیں، ہمارا ملک ہے۔ آپ کا کام نہیں کہ ہمارے ملک میں مداخلت کریں۔لبنانی صدر کے اس انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’جوزف عون کے بیانات کے مطابق، بظاہر یہ ایران ہے جس نے لبنان کے پانچویں حصے پر قبضہ کیا، ایک چوتھائی لبنانیوں کو بے گھر کیا اور ان کے ملک پر روزانہ بمباری کرتا ہے۔ جناب صدر، لبنان کو اس کے حقیقی دشمن سے نجات دلائیں۔‘

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

4 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

4 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

4 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

4 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

4 hours ago