پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبے جدید تربیت کیلیے اس سال بھی مزید ایک ہزار طالب علموں کو حکومتی خرچ پر چین بھیجا جائے گااسلام آباد میں منعقدہ لائیو سٹاک کی استعداد سے متعلق قومی سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی لائیو سٹاک کے شعبے سے متعلق سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے جس پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان چاروں صوبوں، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر میں دن رات محنت کرتے اور ملکی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں مگر جدید آلات اور ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے خطے میں دوسرے ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے، دودھ کی زیادہ پیداوار کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک ہے جبکہ گوشت میں ہمارا پوٹینشنل موجود ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں زراعت اور لائیو سٹاک کے حوالے سے پاکستان میں ادارے قائم کیے گئے مگر وہ اقربا پروری کی نظر ہوئے اور آج مردہ گھوڑے بن چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر لمبا سفر طے کرنا اور محنت کرنا ہوگی۔ ہمیں باتوں سے آگے بڑھ کر عمل کی طرف تیزی سے بڑھنا ہوگا۔شہباز شریف نے بتایا کہ زراعت اور لائیو سٹاک میں جدت کو اپنانے کیلیے چین سے مدد کرنے کی بات کی ہے، زراعت اور لائیو سٹاک پر ایک سال محنت کی جائے تو معیشت میں بہت بہتری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے کام سے وابستہ لوگوں نے ایک بیماری کا ذکر کیا جس کی ویکسین پاکستان میں نہیں مگر اب میں اعلان کرتا ہوں کہ ویکسین کیلیے جو بھی چاہیے حکومت اُس کی فنڈنگ کرے گی مگر اس شعبے کو آؤٹ سورس کریں گے تاکہ ماضی کے اداروں کی طرح کا حال نہیں ہوجائے۔وزیراعظم نے ویکسین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اس مرض کا مقابلہ نہیں کریں گے تب تک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جس طرح گزشتہ سال ملک بھر سے حکومتی خرچ پر ایک ہزار طالب علموں کو زراعت اور لائیو سٹاک کی تربیت کیلیے چین بھیجا اسی طرح رواں سال بھی بھیجیں گے۔شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو بچے چین میں تربیت مکمل کر کے آئے ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اُن کے تجربے سے استفادہ کیا جائے اور لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ بھارتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے افواج پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا آموں کا تحفہ ہنگری کے وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار…