اردو نیوز اپڈیٹس

سانحہ سوات وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں استعمال نہیں کیاگیا؟ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 12سال میں سب کچھ تباہ کردیا، لوگوں کی زندگیاں بچانا آپ کاکام نہیں ،لوگوں کوریسکیوکرنا آپ کاکام نہیں، آپ کا کام اسلام آباد پر حملہ کرنا ہے، سانحہ سوات پرڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ کےپی کومعطل کرناچاہیے تھا، وزیراعلیٰ کےپی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں استعمال نہیں کیاگیا؟ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران سوال کیا کہ کیا عوام نے گنڈاپورحکومت کوورک فرام اڈیالہ کا مینڈیٹ دیا تھا۔ عطا تارڑ نے کہا، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، انہوں نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کوبنارکھا ہے ۔ سیاح انتظار کرتے رہے ،8گھنٹے گزرگئے انہیں بچانے کوئی نہ پہنچا۔ سیاح چیخ وپکار کرتے رہے ، ہیلی کاپیٹر کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا ؟ وزیراعلی کے پی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کے لیے کیوں استعمال نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی بھی صوبے کے ہیلی کاپٹر میں گھومتے تھے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کہتے ہیں میرا کام خیمے دینا نہیں، علی امین گنڈا پور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کو بنایا ہوا ہے، عوام نے وزیراعلی کو خدمت کے لیے مینڈیٹ دیا تھا، خیبرپختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل رہا ہے ، کیا عوام نے وزیراعلی کو اس لیے مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ اڈیالہ سے کام کریں۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات میں سیاحوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے نظام کی موت ہوئی ہے، سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا پوری قوم رنجیدہ ہے، جہاں واقعہ ہوا وہ سیاحتی مقام ہے اور سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ پی ٹی آئی بارہ سال میں ریسکیو آلات بھی نہ خرید سکی، پی ٹی آئی کارکردگی تو دیکھا نہیں سکی لیکن کم از کم اپنا منہ تو بند رکھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے میں ہر سال کروڑوں روپے کا بجٹ رکھا جاتا ہے، آپ کا کام لوگوں کو ریسکیو کرنا نہیں تو پی ڈی ایم اے کا ٹیکس لینا بند کردیں ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

9 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

9 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

9 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

9 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

9 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

9 hours ago