اردو نیوز اپڈیٹس

سرحد پارسے ہونے والی دہشتگردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلیے دشمن انٹیلیجنس کی سازشوں سے آگاہ ہیں. سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست پوری قوت سے کچل دے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب کیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ جنگ کی نوعیت بدل چکی. پاکستان کی مسلح افواج بھی اپنی حکمتِ عملی اور صلاحیتوں کو اسی مطابق ڈھال رہی ہیں.اسٹریٹجک وضاحت اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ صلاحیت ہی پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کی بنیاد ہیں۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ این ڈی یو جیسے ادارے مستقبل کی عسکری و سول قیادت کو ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے مکمل آگاہ ہیں، دشمن ایجنسیوں کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے پراکسی نیٹ ورکس پاکستان کے امن اور معاشی ترقی کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست پوری قوت سے کچل دے گی، قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور ان کے سہولت کار مکمل طور پر ختم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگیں میڈیا کے شور یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں، پاکستان کی آزمودہ کار مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد ہے۔فیلڈ مارشل نے گریجویٹنگ افسران کو دیانت، بے لوث خدمت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کے اصول اپنانے کی تلقین کی۔ قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر صدر این ڈی یو نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

5 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

5 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

5 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

5 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

5 hours ago