اردو نیوز اپڈیٹس

سری لنکا کے قریب ایک اور ایرانی جنگی بحری جہاز نشانے پر آگیا مدد کی اپیل

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کی جانب سے ایران کا ایک جنگی بحری جہاز ڈبونے کے بعد سری لنکا کی سمندری حدود کے قریب دوسرے ایرانی جنگی جہاز کی موجودگی نے خطے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ جہاز ان تین ایرانی بحری جہازوں کے گروہ کا حصہ ہے جو بھارت میں منعقدہ ایک بین الاقوامی بحری تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔گزشتہ روز ایرانی جہاز ’دینا‘ کو امریکا نے سمندر میں ڈبو دیا تھا جس میں 80 سے زائد ایرانی اہلکار مارے گئے تھے۔ اب یہ دوسرا جہاز سری لنکا کے قریب پہنچا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس نے مقامی حکام سے رابطہ کیا ہے۔جہاز کے عملے نے بتایا ہے کہ انہیں انجن میں خرابی کا سامنا ہے اور انہوں نے بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت مانگی ہے۔اگرچہ ابھی تک انہیں بندرگاہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے. لیکن اطلاعات کے مطابق سری لنکن حکام اور جہاز کے درمیان رابطہ قائم ہے۔سری لنکا کے میڈیا منسٹر نے اس صورتحال پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دوسرے جہاز کے بارے میں تمام حقائق سے آگاہ ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مداخلت کر رہی ہے، تاکہ جانی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے اور علاقائی امن کو برقرار رکھا جا سکے۔سری لنکن وزیر کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا اس معاملے میں کچھ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سری لنکا کی حکومت اس وقت ایک انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ اگرچہ اس نے جاری جنگ میں کسی بھی فریق کی حمایت نہیں کی ہے اور وہ تنازع کے مرکز سے دور ہے. لیکن اس ملک کو تقریباً اس لڑائی میں گھسیٹ لیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

5 hours ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

5 hours ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

5 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

5 hours ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

6 hours ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

6 hours ago