پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا۔سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے ایران اور خلیجی ممالک کے اجلاس کےانعقاد پر ردعمل میں کہا کہ غیرملکیوں کی موجودگی کے بغیر مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ممالک کو اس بات پر قائل کرنا کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا سعودی عرب، جاپان اور اردن کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا، ہم جنگ یا امن کی کیفیت میں نہیں، ہم حالت جنگ میں ہیں، سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس صورتِ حال میں ہم جوکچھ بھی کرتےہیں، اسےدفاع کہا جاتا ہے، آبنائےہرمز اب بھی ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے، دنیا کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار امریکاکوٹھہرانا چاہیے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید،…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم…