پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور کبھی دشمن کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ایرانی صدر نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مذہبی رہنماؤں، دانشوروں،کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران بیک وقت اسرائیل، امریکا کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہونے میں کامیاب رہا ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمیں دھمکانا اور دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، ہم دباؤ قبول نہیں کرنا چاہتے، ہم کبھی ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ اگر وہ ہمیں دھکیلیں گے تو ہم بھی جواب دیں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایک ہی لمحے میں اسکول کے 168 بچوں کو شہیدکر دیا، آپ ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں؟ آپ کا کیا جو انسانوں کو قتل کرتے ہیں۔مسعود پزشکیان نے امریکا او راسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ سائنسدانوں کو بمباری کا نشانہ بناتے ہیں اور اسکولوں، اسپتالوں پر حملے کرتےہیں؟ اگر آپ میں ہمت ہےتو صرف فوجیوں اور فوجی اہلکاروں سے لڑیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ آپ بنیادی ڈھانچے،لوگوں کے روزگار،ذریعۂ معاش کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان جمعے کو بھارت پہنچے، جہاں وہ برکس ممالک کے ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان تنازع جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید،…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم…