اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی۔گزشتہ دنوں سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں عراقی ڈرون حملوں کا نشانہ بننے کے بعد ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی تھی۔تاہم اب سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی بھی روک دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی آرامکو نے یورپی ریفائنریز کو خام تیل کے کارگو منسوخ اور مؤخر کر دیے۔سعودی عرب کے فیصلے سے یورپ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئیواضح رہے کہ ایران امریکا جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز زیادہ تر بند رہی ہے،جس کی وجہ سے پچھلے 6 ماہ سے سعودیہ کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن مشرقِ وسطیٰ کے تیل کی عالمی سپلائی کا اہم راستہ ہے۔اس پائپ لائن سے روزانہ 40 لاکھ سے 50 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل ہوتی تھی۔امریکی انرجی سیکرٹری کرس رائٹ نے کہا کہ پائپ لائن چند دنوں میں دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق مرمت میں 3 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…

43 minutes ago

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

47 minutes ago

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات دو طرفہ تعاون خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…

54 minutes ago

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

1 hour ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

1 hour ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

1 hour ago