اردو نیوز اپڈیٹس

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے مرحلے کے مقاصد مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ آئندہ چند ماہ میں یہ جنگ ایک بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ مستقبل کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی، تاہم امریکی صدر کا یہ کہنا درست ہے کہ یہ جنگ چند ماہ میں ایک بہت مختلف مرحلے میں داخل ہوگی۔جے ڈی وینس کے مطابق جنگ کے بنیادی طور پر 2 مراحل ہیں اور پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، پہلے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام، روایتی فوج اور اس کی طاقت کو بیرون ملک استعمال کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنا شامل تھا، جس کے ذریعے تہران چند سال پہلے تک طاقت کا اظہار کرنے کے قابل تھا۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ جنگ کے دوسرے مرحلے میں اس بات کو یقینی بنانا شامل ہوگا کہ تہران اپنی صلاحیتیں دوبارہ تعمیر نہ کر سکے، جبکہ جنگ کے بعد عالمی استحکام کو زیادہ سے زیادہ برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

2 days ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

2 days ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

2 days ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

2 days ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

2 days ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

2 days ago