اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب پرحملوں کی صورت میں مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوسکتا ہے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی صورت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان موجود مشترکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مکہ میں طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کے پابند ہیں اور کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔واضح رہے کہ یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے جس دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کےحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسانوں ایس ایم ایز اور ہاؤسنگ کیلئے قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا…

2 hours ago

وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی۔ذرائع…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر قرارداد کا نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں قرارداد کا نوٹس رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز شفیع…

3 hours ago

پیوٹن ٹرمپ رابطہ روس کا یورپ سے جارحیت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان منگل کو ایک گھنٹے تک…

3 hours ago

برطانیہ کا فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار…

3 hours ago

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل سنگاپور کے وزیر اعظم کی تنخواہ 79 کروڑ روپے سالانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور نے اپنے سیاسی رہنماؤں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کا اعلان…

3 hours ago