اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب کا بڑا اعلان فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب نے فلسطینی خزانے کی مالی مدد کے لیے نوے ملین ڈالر کی نئی گرانٹ فراہم کر دی ہے یہ رقم عمان میں سعودی سفارت خانے میں وزیر منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون اسطفان سلامہ نے سعودی سفیر برائے اردن اور ریاست فلسطین کے غیر مقیم کمشنر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان آل سعود سے ملاقات کے دوران وصول کی سعودی عرب کی یہ معاونت دو ہزار پچیس میں فلسطینی اتھارٹی کی مسلسل حمایت کا حصہ ہے فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی گرانٹ مشکل معاشی حالات میں فلسطینی مالی استحکام کو مضبوط کرے گی اور اس سے بنیادی شعبوں میں بہتری آئے گی انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے سعودی عرب کے مستقل اور مضبوط مؤقف کو بھی سراہا اردن میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کے اپنے تاریخی مؤقف پر قائم ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی معاونت فلسطینی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کرنے میں مدد دے گی اور صحت و تعلیم سمیت اہم شعبوں میں عوام کے مسائل کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں بڑھتی…

1 minute ago

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ 72 مزدور ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سوڈان کے شمالی علاقے میں سونے کی ایک کان پر فضائی حملے…

4 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

23 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

23 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

23 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

23 hours ago