اردو نیوز اپڈیٹس

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ حوثی حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کا سعودی عرب پر حوثی حملے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں، رہائشیوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا جائز حق حاصل ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، یمن کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملے باعث تشویش ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ یمن میں مزید کشیدگی روکنے اور سفارت کاری کے لیے گنجائش برقرار رکھنا ضروری ہے، اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمنی قیادت پر مبنی سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل میں جاری اختلافات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تعطل پر بدستور تشویش رکھتے ہیں، جس نے کونسل کے ذیلی اداروں کے کام کو بھی متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ رکن ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں گے، اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں گے اور اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ مقصد پر متفق ہوں گے۔سفیرِ پاکستان نے کہا کہ ہم خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے وسیع تر مقاصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس یمن کی تازہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا، جہاں پاکستان نے سعودی عرب کے حقِ دفاع اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اپنے واضح مؤقف کا اعادہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی پراپنے…

14 hours ago

وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف…

14 hours ago

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی…

14 hours ago

سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ کرم میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے…

14 hours ago

سعودی عرب کی حوثیوں پر حملے کی درخواست پر ٹرمپ کا صاف انکار ایگزیوس کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن میں حوثیوں کی…

14 hours ago