اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی پراپنے پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان کو ترقی یافتہ اورفلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ عظیم رہبرکی بصیرت افروز قیادت اور باشعور سیاسی حکمت عملی کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، قائداعظم نےتاریخ کا دھارا موڑکربرصغیرکے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کی راہ ہموارکی اور مذہبی، تہذیبی اورنظریاتی شناخت کے تخفظ کیلئے متحد ہوکرجدوجہد کا عزم وحوصلہ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے نوزائیدہ مملکت کو درپیش کٹھن انتظامی، مالیاتی مسائل کو مدبرانہ انداز میں سنبھالا، انہوں نے لاکھوں افراد کی نقل مکانی اورنظام حکومت چلانے سمیت تمام چیلنجزکا سامنا کیا، پاکستان کو ترقی یافتہ اورفلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی، فلاح وبہبود پوری قوم کی مشترکہ و اجتماعی کاوشوں سے ممکن ہے، آج کا دن متقاضی ہےکہ ہم بحیثیت قوم قائداعظم کے رہنما اصولوں پرکاربند رہنے کا تجدید عہد کریںوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد کے اصولوں، ایمان، اتحاد اور نظم وضبط سے غیرمتزلزل وابستگی تابناک مستقبل کیلئے مشعلِ راہ ہے، آج ساری قوم بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بلندیِ درجات کیلئے دعاگو ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے…

14 hours ago

وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف…

14 hours ago

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی…

14 hours ago

سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ کرم میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے…

14 hours ago

سعودی عرب کی حوثیوں پر حملے کی درخواست پر ٹرمپ کا صاف انکار ایگزیوس کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن میں حوثیوں کی…

14 hours ago