پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ صوبائی اسمبلی سندھ کی تقسیم کے خلاف کئی متفقہ قراردادیں منظور کر چکی ہے۔مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس 2026 میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا آئینِ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا واضح طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری لازمی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ اسمبلی کئی مرتبہ سندھ کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے، اگر کبھی اس مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی جو نظر نہیں آرہی تو بات کی جاسکتی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبوں کی تقسیم پر لاشیں نہیں گرنے دیں گے، سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا، سندھ کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ صوبے کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گی
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…