اردو نیوز اپڈیٹس

سندھ حکومت نے صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سندھ حکومت نے صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی جس میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس ودیگر اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آپریشن پر عمل درآمد کے لئے بھی ایک اور اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی۔ سندھ حکومت نے کچے میں آپریشن پر پنجاب حکومت کو اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حکومت کچے میں ترقیاتی کام کروائے گی، روڈ نیٹ ورک بنایا جائے گا، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ہر صورت امن امان بحال رکھنا ہے. اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات برداشت نہیں کی جائے گی، آج کا اجلاس طلب کرنے کا مقصد ڈکیتوں کو ہر صورت ختم کرنا ہے، سنہ 2024ء سے کچے میں پولیس اور رینجرز مل کر آپریشن کررہے ہیں، چاہتا ہوں کچے کے علاقے میں آپریشن تیز اور بے رحمانہ ہو۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جو ڈاکو ہتھیار ڈالیں گے ان کے ساتھ رعایت برتی جائے گی، سندھ حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا ہے. ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کے نمایاں نتائج مل رہے ہیں اور مزید حاصل کریں گے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کچے میں رہنے والے پُرامن لوگ بھی امن و امان چاہتے ہیں.عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، فیصلہ کن آپریشن لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علاقوں میں تیز کیا جا رہا ہے،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں آپریشن کے دوران کچے عرصے کے لیے انٹرنیٹ سہولت بند کی جائے گی. ڈکیتوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. کچے کے علاقوں میں بند کیے جانے والے موبائل ٹاورز کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

2 hours ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

2 hours ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

2 hours ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

2 hours ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

2 hours ago