پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے بیرونِ ملک مواقع تلاش کرنے کا عملی قدم اٹھاتے ہوئےغیر ملکی سفارتخانوں اور مشنز سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو غیر ملکی مارکیٹس سے براہ راست رابطے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ محکمہ بیرونِ ملک اداروں سے رابطہ کر کے نوجوانوں کے لیے زرعی، صنعتی اور تعمیراتی شعبوں میں نوکریوں کے مواقع تلاش کرے گا۔ بیلاروس نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں نوکریوں کی پیشکش کی ہے، جس سے پاکستانی نوجوانوں کو بیرونِ ملک بہتر مواقع حاصل ہو سکیں گے۔وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ سے منظوری لینے کے بعد اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بدلتے عالمی حالات میں فوری اور براہِ راست روابط ناگزیر ہیں۔ نوجوانوں کو باوقار روزگار دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…